ایک ماہ کے دوران 3953 منشیات فروش گرفتار

Jun 10, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری  ، پولیس ٹیموں نے ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت ایک ماہ میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8576 چھاپے مارے، مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 3860 مقدمات درج  کئے اور 3953 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 1982 کلو گرام سے زائد چرس، 44 کلو ہیروئن، 18 کلو آئس اور 46578 لٹرز شراب برآمد ہوئی جبکہ پولیس ٹیموں نے منشیات کی لت میں مبتلا 76 افراد کو بحالی مراکز میں داخل کروایا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سال رواں میں انسداد منشیات کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے 48795 چھاپے مارے، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف 25238 مقدمات درج کرتے ہوئے 25349 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************