سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں خود کو خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ظاہر کرکے اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنیوالا 7رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے اوور سیز پاکستانی سمیت 2مغوی بازیاب کروا لئے گئے ، ملزمان نے مغویوں سے ایک کروڑ روپے تاوان کا تقاضا کیا تھا ، ایس پی ہیڈ کواٹر سرگودھا ضیاء اللہ نے پریس کرنفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ شب نواحی گاؤں چک 99 شمالی سے اوور سیز پاکستانی سیف اللہ اور اسکا خالہ زاد میٹرک طالبعلم اختر کو دو گاڑیوں میں سوار 8 افراد نے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرکے اغواء کیا اور کچھ دیر بعد ہی مغویوں کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے کا تاوان بھی طلب کرلیا ۔ متعلقہ تھانہ صدر اور دیگر پولیس حکام کو واردات کی اطلاع ملی تو فوری علاقہ کی ناکہ بندی کی گئی ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مغویوں کو ایک گھر سے برآمد کرلیا گیا ، ایس پی کے مطابق ملزمان مغویوں کو کسی اور شہر منتقل کر رہے تھے ، ایس پی ہیڈ کواٹر ضیاء اللہ کے مطابق اغواء کاروں کے بارے میں مزید انوسٹی گیشن جاری ہے اس بات کے ٹھوس شواہڈ ملے ہیں کہ ملزم خود کو خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ظاہر کرکے وارداتیں کرتے ہیں ، 8ویں ملزم کی تلاش جاری ہے ، واردات میں استعمال ہونے والی دونوں کاریں اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔
(روز نامہ جنگ)
***********************