شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی

شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان ،ڈی پی او عمران احمد ملک، پولیس اور رینجرز آفیسرز کی کثیر تعداد کی نماز جناہ میں شرکت، 

گزشتہ روز رحیم یار خان تھانہ شیدانی کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران  شدید زخمی ہونیوالےکانسٹیبل محمد اسحاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان ،ڈی پی او عمران احمد ملک، پولیس، رینجرز آفیسرز، شہید کے اہل خانہ ،ضلعی انتظامیہ، سول اداروں کے افسران ، سیاسی وسماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل محمد اسحاق نے جان کی پرواہ کئے بغیر مجرمان کا مقابلہ کرتے ہوئے بہاددی کی داستان رقم کی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر سپوت کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ایڈیشنل آئی جی کامران خان اور ڈی پی او عمران ملک نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی بہادر بیٹے کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔  ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان نے مزید کہا کہ شہید کے اہلخانہ کی کفالت، بہترین ویلفیئر محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے، ملزمان کو ٹریس کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کا جسد خاکی سرکاری پروٹوکول میں اعزازات کے ساتھ تدفین کے لئے آبائی علاقے میں روانہ کر دیا گیا۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر582)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 
Press Release Date: 
Sunday, June 9, 2024