پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
سال رواں میں اب تک 11 لاکھ سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سال رواں میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ سے زائد شہری پولیس خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں جبکہ گذشتہ ماہ 02 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف کیٹیگریز میں پولیس سروسز حاصل کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 57 ہزار 400 شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 01 لاکھ 23 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 03 ہزار سے زائد شہریوں نے  نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 15 ہزار 600 شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 1800 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی،14 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 500 سے زائد نے جرائم رپورٹ، 06 ہزار شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی، 9331 شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 01 شہری نے ویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی، ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 9290 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے جدید ٹیکنالوجی کے حامل بہترین پراجیکٹ ہے جس سے صوبہ کے تمام اضلاع میں لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر570)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, June 7, 2024