Jun 07, 2024
(کرائم رپورٹر)دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 26 سال بعد گرفتار کرلیا گیا،ملزم اللہ دتہ قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ سعودی عرب سے 26سال بعد واپس آیا تو پکڑا گیا۔ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا، جج خالد ارشد نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق1998میں اللہ دتہ اور اس کے ساتھیوں نے تھانہ مغلپورہ کی حوالات میں دو افراد کو قتل کیا تھا، تین شریک ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔
(روز نامہ دنیا)
***********************