Jun 06, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل اقدامات جاری دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 16 لاکھ روپے جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے زخمی کانسٹیبل یاسر محمود کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد عثمان کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ روپے جاری کئے گئے، زخمی کانسٹیبل غضنفر علی کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے زخمی ڈرائیور کانسٹیبل امجد علی کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، پاکپتن کے زخمی کانسٹیبل طالب حسین کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے،
(روز نامہ پاکستان)
***********************