پنجاب پولیس کا اشتہاری مجرموں، منظم جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
گذشتہ 01 ماہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 16 ہزار سے زائد اشتہاری و خطرناک مجرم گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا اشتہاری مجرموں، منظم جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پولیس ٹیموں نے گذشتہ 01 ماہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 16 ہزار سے زائد اشتہاری و خطرناک مجرم گرفتار کر لئے ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ڈکیتی، قتل سمیت دیگر جرائم میں مطلوب 07 ہزار 500 سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا، مختلف مقدمات میں مطلوب 5165 عدالتی مفروران بھی کریک ڈاؤن میں گرفتار ہوئے جبکہ 03 ہزار سے زائد (عادی مجرم) ٹارگٹ آفینڈرز کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے آپریشنز کے دوران 355 کریمنلز گینگز کے 893 مجرمان بھی گرفتار کیے، مجرموں سے 29 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمدجو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک پولیس ٹیموں نے قتل، اغوا سمیت دیگر جرائم میں مطلوب 40 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹیموں کو مزید تندہی سے فرائض کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موثر انویسٹی گیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے مجرمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر567)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, June 6, 2024