آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس
دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد علی کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل محمد شبیر احمد کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ فیصل آباد پولیس کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل امتیاز حسین کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دیئے گئے، راولپنڈی پولیس کے زخمی کانسٹیبل عدیل شوکت کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ شیخوپورہ پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے،
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈاکوؤں سے مقابلوں، دوران ڈیوٹی مختلف واقعات میں شدید زخمی ہونے والے اہلکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ویلفیئر برانچ زخمی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز غازی اہلکاروں کی میڈیکل ویلفیئر کے معاملات کی خود نگرانی کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر566)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, June 6, 2024