شہری کے سنٹرل پولیس آفس کے قریب خود کو آگ لگانے کی کوشش کا واقعہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے حکم پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان کا میو ہسپتال کا دورہ،
اے آئی جی ایڈمن نے متاثرہ شخص کی عیادت کی، مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس کے قریب شہری کے خود کو آگ لگانے کی کوشش کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا اے آئی جی ایڈمن کو ہسپتال میں زیر علاج متاثرہ شہری اصغر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو متاثرہ شخص کا مسئلہ ذاتی نگرانی میں حل کروانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ میں جھلسنے والے ایلیٹ پولیس اہلکار حمید کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر محمد رضوان احمد خان کا میو ہسپتال کا دورہ، اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر رضوان نے جھلسنے والے شخص کی عیادت کی، اے آئی جی ایڈمن نے متاثرہ شخص کو مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ اے آئی جی ایڈمن نے واقعہ میں جھلسنے والے ایلیٹ پولیس اہلکار حمید کی بھی عیادت کی، اے آئی جی ایڈمن نے خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو بچانے پر اہلکار حمید کو شاباش دی، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے کہا کہ متاثرہ شہری اور پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر565)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, June 6, 2024