آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں خاتون پر سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور آگ سے ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں خاتون پر سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور آگ سے ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او مظفر گڑھ کو مقدمہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کی ہدایت۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں خاتون پر سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور آگ لگانے سے ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو مقدمہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہلاکت کے واقعات ناقابل قبول، واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر564)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 6, 2024