عیسیٰ خیل، میانوالی میں تہرے قتل کا واقعہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس
ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں پولیس ٹیم کا بروقت ایکشن، 06 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عیسیٰ خیل، میانوالی میں 03 افراد قتل اور 06 زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملزمان پر ریڈ کیا اور فائرنگ میں ملوث 06 مرکزی ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے، ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، فرار ہونے والے باقی 02 ملزمان کو جلد بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور لواحقین کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر563)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, June 6, 2024