غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، آئی جی

Jun 06, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے عید الاضحٰی کی آمد کی مناسبت سے صوبہ بھر میں مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر کی 227 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 03 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں، خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں، آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ نوسر بازوں، جیب تراشوں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے موثر پٹرولنگ پلان تشکیل دیا جائے،ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ سمیت پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

************************