Jun 05, 2024
لاہور (کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےسنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ آئی جی نے کہاکہ پیشہ ورانہ اموراور ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے اور اگر کسی درخواست پر سنٹرل پولیس آفس سے تعاون درکار ہو تو انہیں فوری طور پر سی پی او بھجوایا جائے ۔ مزید برآں ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.14 ملین افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 529 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ۔
(روز نامہ جنگ)
************************
