لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشی کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے 313 چھاپے مارے، مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 156 مقدمات درج کرتے ہوئے160 ملزمان کو حوالات میں بند کیا، ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو چرس اور 1960 لٹر شراب برآمد ہوئی ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 03 ماہ میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 28 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف13252 مقدمات درج کرتے ہوئے 13862 ملزمان گرفتار کئے گئے، ان ملزمان کے قبضہ سے 8300 کلوگرام سے زائد چرس، 40 کلو سے زائد خطرناک ترین نشہ آئس، 145 کلو ہیروئن، 267 کلو افیون اور 1646416 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*************************