پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ترجیح‘ آئی جی

Jun 05, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، سپروائزری افسران اس سلسلے میں فوری اقدامات یقینی بناتے ہوئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ پیشہ ورانہ اموراور ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے اور اگر کسی درخواست پر سنٹرل پولیس آفس سے تعاون درکار ہو تو انہیں فوری طور پر سی پی او بھجوایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************