آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 16 لاکھ روپے جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 16 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے زخمی کانسٹیبل یاسر محمود کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد عثمان کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے، زخمی کانسٹیبل غضنفر علی کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے زخمی ڈرائیور کانسٹیبل امجد علی کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، پاکپتن کے زخمی کانسٹیبل طالب حسین کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، مذکورہ بالا اہلکار پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں شدید زخمی ہوئے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے سکروٹنی کے بعد ان کیسز پر فنڈز اجراء کی منظوری دی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے، غازیوں کی جلد از جلد بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر562)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, June 5, 2024