Jun 04, 2024
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک وارڈنز نے سندھ نرتوڈھیر سے اغواء ہونے والے 6سالہ بچے کو لاہور سے بازیاب کرلیا ترجمان سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق 6 سالہ بچہ فیضان نامعلوم اغوا ء کار سندھ سے لاہور لے آئے، بیجنگ انڈرپاس کے قریب بچے نے ٹریفک وارڈنز کو دیکھ کر مدد کی اپیل کی، ٹریفک وارڈنز کے ریسپانڈ کرنے پر اغواء کار بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ترجمان کے مطابق 6 سالہ بچے نے بتایا کہ اسے زبردستی یہاں لے آئے ہیں، بچے کو تھانہ مغلپورہ پولیس کے حوالے کردیا گیا وارثان سے رابطہ کی کوشش جاری ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭