وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: منشیات فروشی کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
ایک روز میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 313 چھاپے،156 مقدمات درج، 160 گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منشیات فروشی کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے 313 چھاپے مارے، مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 156 مقدمات درج کرتے ہوئے160 ملزمان کو حوالات میں بند کیا، ملزمان کے قبضہ سے 70 کلو چرس اور 1960 لٹر شراب بر آمد ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 03 ماہ میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 28 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف13252 مقدمات درج کرتے ہوئے 13862 ملزمان گرفتار کئے گئے، ان ملزمان کے قبضہ سے 8300 کلوگرام سے زائد چرس، 40 کلو سے زائد خطرناک ترین نشہ آئس، 145 کلو ہیروئن، 267 کلو افیون اور 1646416 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں منشیات کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اے این ایف اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشنز کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز، ڈیلرز اور سپلائرز کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر560)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, June 4, 2024