وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکی ہدایت
پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 99 ہزار 700 سے زائد مقدمات درج کر لئے، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 99 ہزار 700 سے زائد مقدمات درج کر لئے، صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 71 ہزار 600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بجلی چوری کے 69 ہزار 500 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 17 ہزار 800 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت ہر ضلع میں 660 پولیس اہلکار بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس، بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر559)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, June 4, 2024