آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پی ایچ پی فورس شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل
پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہِ مئی 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبے کی تمام ہائی ویز پر پی ایچ پی کی ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام، ٹریفک کی ہموار روانی اور قوانین کی پاسداری کیلئے اپنے فرائض تندہی سے ادا کررہی ہیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔
پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے ماہِ مئی 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.14 ملین افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 529 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 1.60 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 267 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 73 ہزار 8 سو 15 ای چالان کیے گئے۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 32 ہزار 3 سو 05 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کیے، جرمانے کی مد میں 112 ملین کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1171 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 11 ہزار 6 سو 62 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 87 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، 651 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 9347 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ پولیس خدمت مراکز پر 6060 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 93 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 2003 لیٹر شراب، 55408 گرام چرس اور 2200 گرام افیون برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی اورٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر558)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, June 4, 2024