سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، سپروائزری افسران اس سلسلے میں فوری اقدامات یقینی بناتے ہوئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ پیشہ ورانہ اموراور ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے اور اگر کسی درخواست پر سنٹرل پولیس آفس سے تعاون درکار ہو تو انہیں فوری طور پر سی پی او بھجوایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سابق اے ایس آئی محمد عارف کے بیٹے کی جانب سے تبدیلی تفتیش کی درخواست ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو ریلیف کیلئے بھجوا دی، شبیر احمد کی اہلیہ کی جانب سے ڈی ایس پی آصف خان اور انسپکٹر مظہر حسین کے خلاف درخواست پر ایس ایس پی آئی اے بی لاہور کو ذاتی شنوائی کے بعد ریلیف کی ہدایت دی۔اے ایس آئی فیصل کی کینسر کے علاج میں معاونت کی درخواست ڈی آئی جی ویلفیئر کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔ سب انسپکٹر محمد اشرف کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی بطور ڈرائیور کانسٹیبل بھرتی کی درخواست اے آئی جی ایڈمن کو بھجوا دی۔ہیڈ کانسٹیبل محمد عقیل اور کانسٹیبل محمد افضل کی PKLI سے علاج کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل علی اکبر کی فیصل آباد تبادلے کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ریکروٹمنٹ، ہیلتھ ویلفیئر، ڈسپلن اور دیگر پیشہ وارانہ امور سے متعلقہ درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام افسران بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے ملازمین اور انکے اہلخانہ کو ریلیف فراہم کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر557)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Tuesday, June 4, 2024