Jun 04, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور ملتان میں اغوا شدہ کم سن بچوں کو ملزمان کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرکے والدین کی آغوش میں پہنچانے پر پولیس ٹیموں کی تعریفی اسنادو کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم نے تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ سے 09 دن کے اغوا شدہ بچے کو 48 گھنٹوں کے قلیل وقت میں بحفاظت برآمد کیا، ملزمان عمران، بابر، شیزہ اور سنیہا کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔اسی ملتان پولیس کی ٹیم نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے اغوا ہونے والے اڑھائی سال کے محمد حسیب کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برآمد کیا۔ ملزمہ نبیلہ بی بی کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دونوں بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران اور پولیس ٹیم کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور انعامات سے نوازا، ایس ایس پی آپریشن تصور اقبال، ایڈیشنل ایس پی آپریشن اخلاق اللہ تارڑ کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے جبکہ سب انسپکٹرز محمد فہیم، محمد جمیل شاہد اقبال، اے ایس آئی محمد امجد جاوید، کانسٹیبلز محمد افضل اور شاہد انور کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، ایس ایس پی آپریشن ملتان ارسلان زاہد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف اور اے ایس پی انعم تجمل کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے جبکہ سب انسپکٹر عمر فاروق، ٹی ایس آئی محمد ساجد اشرف، کانسٹیبل محمد عمران اور لیڈی کانسٹیبل عظمی کو تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
(روز نامہ ایکسپریس)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
