آئی جی پنجاب پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
مختلف امراض میں مبتلا پولیس ملازمین کے بچوں کو علاج معالجے کیلئے 07 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف امراض میں مبتلا پولیس ملازمین کے بچوں کو علاج معالجے کیلئے 07 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عبدالجبار کی بیٹی کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 01 لاکھ 12 ہزار روپے جاری کئے گئے، سپیشل برانچ کے کانسٹیبل محمد ممتاز علی کو بیٹی کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، نائب قاصد محمد ظفر کو بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، خانیوال کے کانسٹیبل توصیف احمد کو معذور بیٹی کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ٹریفک وارڈن محمد طاہر کو ٹریفک حادثے کا شکار بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، پی سی فاروق آباد کے کانسٹیبل ریاض احمد کو بیٹے کے علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی کے ڈرائیور کانسٹیبل عابد شکیل کو بیٹے کے طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت بھی سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کو طبی اخراجات کیلئے ماہانہ وظائف دئیے جا رہے ہیں، پولیس ملازمین کے بچوں کی مکمل صحت یابی تک ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر556)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, June 3, 2024