اغوا شدہ کم سن بچوں کو ملزمان کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرنے والی پولیس ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

اغوا شدہ کم سن بچوں کو ملزمان کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرنے والی پولیس ٹیموں کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب نے لاہور اور ملتان کی پولیس ٹیموں کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور انعامات سے نوازا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور ملتان میں اغوا شدہ کم سن بچوں کو ملزمان کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرکے والدین کی آغوش میں پہنچانے پر پولیس ٹیموں کی تعریفی اسنادو کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم نے تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ سے 09 دن کے اغوا شدہ بچے کو 48 گھنٹوں کے قلیل وقت میں بحفاظت برآمد کیا، ملزمان عمران، بابر، شیزہ اور سنیہا کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔اسی ملتان پولیس کی ٹیم نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے اغوا ہونے والے اڑھائی سال کے محمد حسیب کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برآمد کیا۔ ملزمہ نبیلہ بی بی کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دونوں بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران اور پولیس ٹیم کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور انعامات سے نوازا، ایس ایس پی آپریشن تصور اقبال، ایڈیشنل ایس پی آپریشن اخلاق اللہ تارڑ کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے جبکہ سب انسپکٹرز محمد فہیم، محمد جمیل شاہد اقبال، اے ایس آئی محمد امجد جاوید، کانسٹیبلز محمد افضل اور شاہد انور کی تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، ایس ایس پی آپریشن ملتان ارسلان زاہد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف اور اے ایس پی انعم تجمل کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے جبکہ سب انسپکٹر عمر فاروق، ٹی ایس آئی محمد ساجد اشرف، کانسٹیبل محمد عمران اور لیڈی کانسٹیبل عظمی کو تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹیموں کو مزید تندہی اور فرض شناسی سے جرائم کی سرکوبی کی ہدایت کی۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ سمیت دیگر افسران نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر555)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, June 3, 2024