آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا راجن پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب ، ڈی پی او ڈی جی خان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ڈی جی خان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر554)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************