وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری
26 فروری سے جاری کومبنگ آپریشنز میں 2623 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری آپریشنز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 05 ہزار 400 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے جن میں01 لاکھ 65 ہزار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 2623 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان سے 105 پسٹل، 10 بندوقیں، 08 رائفلز، بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں ۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز میں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں 49 سرچ و کوبنگ آپریشنز کئے گئے، 1400 افراد سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے 63 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، آئی جی پنجاب نے حساس مقامات، کچی آبادیوں، ہوٹل و سراؤں، بس اڈوں کے گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شدت پسند و شرپسند عناصر اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے منظم جرائم کا خاتمہ کیا جائے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر553)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************