پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کے مقدمہ میں اٹلی کی حکومت کو مطلوب خاتون اشتہاری مجرمہ گرفتار
اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 18 سالہ ثمن عباس کی ماں نازیہ شاہین کو گوجرانوالہ ریجن پولیس نے گرفتار کر لیا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کے مقدمہ میں اٹلی کی حکومت کو مطلوب خاتون اشتہاری مجرمہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 18 سالہ ثمن عباس کی ماں نازیہ شاہین کو گوجرانوالہ ریجن پولیس نے گرفتار کر لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ ریجن پولیس کو اشتہاری مجرم خاتون نازیہ شاہین کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا،
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گوجرانوالہ ریجن پولیس نے اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی تھی، پولیس ٹیم نے اشتہاری نازیہ شاہین کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا، اٹلی میں2021ء میں اپنی فیملی کے ہاتھوں قتل ہونے والی 18 سالہ ثمن عباس کی والدہ تین سال تک مفرور رہی، اطالوی نژاد پاکستانی لڑکی 30 اپریل 2021ء کو اٹلی کے شہر ریگیو ایمیلیا سے لاپتہ ہوئی تھی، لاش نومبر 2022ء میں ملی تھی،51 سالہ نازیہ شاہین قتل کے بعد اپنے خاوند کے ساتھ اٹلی سے فرار ہو گئی تھی، گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے، اگست 2023ء میں ملزمہ کے شوہر شبر عباس کو پاکستان میں پہلے ہی گرفتار کرکے اٹلی کی حکومت کے حوالے کر دیا گیا تھا، ملزمہ کا شوہر تاحال اٹلی میں اپنے جرم کی سزا بھگت رہا ہے، ملزمہ نازیہ شاہین کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار خاتون کو حوالگی کے طریقہ کار کے لیے جمعہ کو عدالت مجاز میں پیش کی گئی، اشتہاری مجرم نازیہ مسرت 03 سال سے قتل کے مقدمہ میں اٹلی پولیس کو مطلوب تھی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آر پی او گوجرانوالہ ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی خصوصی کاوش سے اشتہاری مجرمہ کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بین الاقوامی طور پر ہائی لائٹ ہونے والے کیس کی مجرمہ کی گرفتاری پر گوجرانوالہ ریجن پولیس کو شاباش دی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر552)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************