May 30, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے بہترین علاج معالجے کیلئے سرگرم عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کے طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 11 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج ملتان کے مدثر اقبال کو اہلیہ کی سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، ملتان پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد نعیم کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ننکانہ پولیس کے زخمی کانسٹیبل ذوالفقار علی کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے،رحیم یار خان کے زخمی اے ایس آئی نور احمد کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سیالکوٹ کے زخمی غازی مقبول احمد کو طبی اخراجات کیلئے01 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل غلام مرتضٰی، کانسٹیبل زوار حسین کو علاج معالجے کیلئے01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر برانچ کو ہدایت کی کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی سہولت اور بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں۔
(روز نامہ جناح)
***********************