آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور کے نجی ہسپتال آمد، زیر علاج انسپکٹر شاہد اقبال کی عیادت کی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور کے نجی ہسپتال آمد، زیر علاج انسپکٹر شاہد اقبال کی عیادت کی،
ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر شاہد اقبال کا ماتھا چوما، جلد صحت یابی کی دعا دی۔

انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے نجی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج انسپکٹر شاہد اقبال کی عیادت کی، آئی جی پنجاب نے انسپکٹر شاہد اقبال کی خیریت دریافت کی، ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر شاہد اقبال کا ماتھا چوما، جلد صحت یابی کی دعا دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے سینکڑوں جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس 1700 سے زائد  بہادر غازیوں کی امین فورس ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کو اپنے سربکف غازیوں کی جرات و بہادری پر فخر ہے۔
سرگودھا میں تعینات کرائم فائٹر ایس ایچ او شاہد اقبال کو گذشتہ دنوں ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد اقبال کی بائیں ٹانگ شدید متاثر ہوئی اور انکا علاج لاہور کے نجی ہسپتال میں جاری ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر545)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 30, 2024