پنجاب پولیس کے ایک اور اہلکار نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
پنجاب ہائی وے پٹرول میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل تنویر الاسلام نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا،
پنجاب پولیس کے ایک اور اہلکار نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، پنجاب ہائی وے پٹرول میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل تنویر الاسلام نے اردو ادب میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے تنویر الاسلام اور اس کے بیٹے نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے تنویر السلام کو شاندار تعلیمی کامیابی پر تعریفی سند، کیش انعام سے حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے تنویر الاسلام سے اسکی ڈگری کے مقالے بارے دریافت کیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ تنویر السلام جیسے قابل اور اعلی تعلیم یافتہ افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں، پنجاب پولیس میں متعدد اہلکار پی ایچ ڈی، ایم فل، انجینئرنگ سمیت مختلف مضامین میں اعلی تعلیم یافتہ ہیں،
ہیڈ کانسٹیبل تنویر الاسلام نے کہا کہ 2005 میں جب پولیس فورس جوائن کی، اس وقت تعلیم ایف اے تھی، افسران کی حوصلہ افزائی، ساتھیوں کے تعاون سے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سفر جاری رکھا اور بالآخر پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں کامیاب رہا۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈسپلن آصف امین اعوان سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر544)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, May 30, 2024