آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے پیش کردہ مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے تمام افسران ذاتی نگرانی میں ملازمین کی درخواستوں پر بلا تاخیر ایکشن سے ریلیف فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے پیش کردہ مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل سعید احمد شہید کے بیٹے کی بیرون ملک تعلیم کیلئے مالی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی، لیڈی کانسٹیبل یاسمین کنول کی ایلیٹ ہیڈ کوارٹر میں مستقل پوسٹنگ کی درخواست ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ایکشن کیلئے بھجوا دی۔ کانسٹیبل محمد شریف کے بیٹے زوہیب انجم کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ کانسٹیبل رائے ممتاز خان کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بطور ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، اسسٹنٹ شہزادی عصمت کی جانب سے ٹیلی کمیونیکیشن میں ٹرانسفر منسوخ کرنے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ریکروٹمنٹ،  ویلفیئر،  ڈسپلن اور دیگر امور سے متعلقہ درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ملازمین کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے ذریعے ملازمین اور انکے اہلخانہ کو ریلیف فراہم کریں۔  
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر543)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 30, 2024