سنٹرل پولیس آفس: پولیس فورس کے بہادر غازیوں کی بے مثال خدمات، آئی جی پی غازی میڈلز سے حوصلہ افزائی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں گوجرانوالہ ریجن کے 13 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں بازو، ٹانگ اور دیگر اعضا کی قربانی دینے والے بہادر غازی محکمہ پولیس کے ہیروز ہیں، ان بہادر افسران و جوانوں کی بے مثال خدمات کا نعم البدل کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محکمہ پولیس اپنے ان بہادر بیٹوں کے بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ تمام غازیوں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کئے گئے ہیں، غازی پیکج کی سہولیات دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پولیس غازیوں کو سلور ایوارڈز دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس فورس کے بہادر غازیوں کی بے مثال خدمات کر سراہتے ہوئے انکی آئی جی پی غازی میڈلز سے حوصلہ افزائی کی۔
سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ ریجن کے 13 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا۔ ضلع گوجرانوالہ پولیس کے 03، ضلع منڈی بہاؤالدین کے 04، سیالکوٹ کے 05، نارووال کے 01 پولیس اہلکار کو غازی میڈلز سے نوازا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل سے اے ایس آئی رینک کے افسران و جوانوں نے ہائی پروفائل آپریشنز کامیابی سے سر انجام دے کر فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے غازی میڈلز حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کی شاندار خدمات کو بھرپور سراہا۔ تقریب میں غازی افسران و اہلکاروں نے خصوصی طور پر شرکت کی، آئی جی پنجاب نے فیملیز کا بھی شکریہ ادا کیا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈسپلن آصف امین اعوان، اے ایس پیز سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر542)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, May 30, 2024