سرگودھا میں تہرے قتل کی واردات، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس،
آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا کے علاقہ چک نمبر66اڈا کے قریب تنازع پر فائرنگ سے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر541)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, May 29, 2024