آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے بہترین علاج معالجے کیلئے سرگرم عمل
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کے طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 11 لاکھ 50 ہزار روپے جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے بہترین علاج معالجے کیلئے سرگرم عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کے طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 11 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج ملتان کے مدثر اقبال کو اہلیہ کی سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، ملتان پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد نعیم کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ننکانہ پولیس کے زخمی کانسٹیبل ذوالفقار علی کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے،رحیم یار خان کے زخمی اے ایس آئی نور احمد کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، سیالکوٹ کے زخمی غازی مقبول احمد کو طبی اخراجات کیلئے01 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈرائیور کانسٹیبل غلام مرتضٰی، کانسٹیبل زوار حسین کو علاج معالجے کیلئے01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر برانچ کو ہدایت کی کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی سہولت اور بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں،
(ہینڈ آؤٹ نمبر540)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, May 29, 2024