آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سابق ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضاکی الوداعی ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سابق ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضاکی الوداعی ملاقات
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سابق ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضانے الوداعی ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی علی رضا کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی سووینئر پیش کیا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایس ایس پی علی رضا نے بطور ایس ایس پی آپریشن لاہور نہایت عمدگی سے اپنے فرائض ادا کئے۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی علی رضا کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران موقع پر موجود تھے۔سابق ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا کا تبادلہ پنجاب سے وفاق میں کر دیا گیا ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر539)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, May 29, 2024