لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے قریبا 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے سب انسپکٹر محمد اشرف مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے، گجرات کے کانسٹیبل افضال حسین کو اہلیہ کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 02 لاکھ 80 ہزار روپے دئیے گئے پرائیویٹ سیکرٹری سید نوید انجم زیدی کو آنکھوں کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے لاہور کے ہیڈ کانسٹیبل غلام مصطفی شاہد کو اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے ملتان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل تاج محمد کو ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے فیصل آباد پولیس کے کانسٹیبل محمد خان کو گھٹنے کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************