May 28, 2024
کچے کے علاقے کی کی مخدوش صورتحال دیکھتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے راجن پور کے کچا کے علاقے رحیم یار خان پولیس کے حوالے کرنے کی سمری تیار کر لی۔ یہ علاقے رحیم یار خان پولیس سے 5 کلومیٹر جب کہ راجن پور پولیس سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں، بیچ میں دریائے سندھ بھی پڑتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عدنان شہزاد نے تصدیق کی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سمری تیار کر لی۔
(روز نامہ دنیا)
*******************