پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

May 28, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، رضوان عمر گوندل کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب، عمران احمد ملک کو ڈی پی او رحیم یار خاں کا اضافی چارج دے دیا گیا، تقرری کے منتظر رانا عمر فاروق کو اے آئی جی لوجسٹک، تقرری کے منتظر تصور اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا ہے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************