پولیس ملازمین اور اہل خانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید 25 لاکھ جاری

May 28, 2024

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں، تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر عزیر عباس کو بون میرو ٹرانسپلانٹ، بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی پنجاب کے کانسٹیبل رسول بخش کو لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، اٹک پولیس کے اے ایس آئی احتشام کو اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ پولیس کے کانسٹیبل لطف اللہ کو اہلیہ کے بون کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے غازی محمد عمران گل کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ آواز)

*********************