آئی جی کاچینی قونصلیٹ کا دورہ، سکیورٹی پرتبادلہ خیال

May 28, 2024

لاہور ( کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا ،چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن (Zhao Shiren) سے ملاقات کی، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، سی ٹی او عمارہ اطہر بھی ساتھ تھیں ، چینی باشندوں، انجینئرز، ماہرین کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا ، ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، ان کے کی آمدورفت کے روٹس پر پنجاب پولیس اور ہائی ویز پر پی ایچ پی پولیس کی پٹرولنگ مزید سخت کر دی گئی ہے، چینی قونصل جنرل نے پنجاب پولیس کی طرف سے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی پر اطمینان کا ظہار کیا ۔ آئی جی نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی وفد سے ملاقات بھی کی ،انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں گرجا گھروں،مقدس مذہبی مقامات اور مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

(روز نامہ جنگ)

**********************