فاضل پور:8 لاکھ میں فروخت ہونے والی شادی شدہ خاتون برآمد، 3 ملزمان گرفتار

May 27, 2024

فاضل پور ( نامہ نگار) تھانہ حاجی پور پولیس نے ناجائز تعلقات کے الزام پر8 لاکھ روپے میں فروخت ہونے والیشادی شدہ خاتون کو برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ضلع پولیس کے مطابق خاتون حسینہ بی بی کو رشتہ داروں نے 8 لاکھ روپے میں گل محمد نامی شخص کے پاس فروخت کر دیا تھا ،تھانہ حاجی پورپولیس نے متاثرہ خاتون کو گل محمد سے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا اور واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، متاثرہ خاتون کورشتہ داروں نے ناجائز تعلقات کے الزام پر فروخت کیا تھا متاثرہ خاتون شادی شدہ اور2سالہ بیٹی کی ماں ہے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************