May 27, 2024
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ توہین مذہب کے مرتکب افراد کو سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا حکم دیتا ہے، آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں مذہبی فسادات پھیلا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا سانحہ مجاہد کالونی کا بروقت نوٹس قابلِ تحسین ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
