پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی مشترکہ کاروائی،فورتھ شیڈول کا مفرور اشتہاری 10برس بعد سعودی عرب سے گرفتار
اشتہاری راؤ حبیب الرحمان کے خلاف تھانہ فتح شاہ ضلع وہاڑی میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی ایک اور مشترکہ کاروائی، فورتھ شیڈول کا مفرور اشتہاری 10برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا ، اشتہاری راؤ حبیب الرحمان کے خلاف تھانہ فتح شاہ ضلع وہاڑی میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا ، گرفتاری کیلئے مسلسل فالواپ جاری رکھا ، سعودی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا ، وہاڑی پولیس نے کراچی ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری نے سعودی عرب سے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ، آئندہ دنوں میں مزید اشتہاری پاکستان واپس آئیں گے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر536)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, May 28, 2024