پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
دورانِ چیکنگ 55 اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران گرفتار، 68 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلز بھی برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 60 ہزار 2 سو 20 ای چالان کیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت ، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کا عمل پہلے سے زیادہ محنت و تندہی سے سر انجام دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور مشکلات کے شکار شہریوں کو ہر ممکن مدد و تحفظ فراہم کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) نے ہفتہ وار کارکردگی جاری کر دی ہے ، پی ایچ پی نے گذشتہ سات روز میں شاہراہوں پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 08 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 55 اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، پی ایچ پی فورس نے 04 لاکھ 19 ہزار 7 سو سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا، ملزمان سے 68 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 60 ہزار 2 سو 20 ای چالان کیے گئے ، ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 29 ہزار 4 سو 96 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کیے، جرمانوں کی مد میں 24 ملین کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 218 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 2094 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، کمیونٹی پولیسنگ کے تحت 14 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، 87 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، 2230 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 01 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 27 مقدمات درج کروائے گئے، منشیات فروشوں سے 524 لیٹر شراب برآمد کی گئی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شاہرات پر عوام کی خدمت ، تحفظ، ٹریفک حادثات اور جرائم کی روک تھام کیلئے مزید تندہی سے فرائض سر انجام دئیے جائیں اور کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر535)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************