آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے قریبا 17 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم اور سرگرم ہیں اور اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے دوران آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے قریبا 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے سب انسپکٹر محمد اشرف (مرحوم) کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ، گجرات کے کانسٹیبل افضال حسین کو اہلیہ کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 02 لاکھ 80 ہزار روپے دئیے گئے ۔ پرائیویٹ سیکرٹری سید نوید انجم زیدی کو آنکھوں کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے ۔ لاہور کے ہیڈ کانسٹیبل غلام مصطفٰی شاہد کو اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ ملتان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل تاج محمد کو ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ فیصل آباد پولیس کے کانسٹیبل محمد خان کو گھٹنے کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپروائزری افسران طبی مسائل سے دوچار ملازمین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ علاج معالجے میں معاونت کے ساتھ ساتھ علیل اہلکاروں کو ممکن سپورٹ اور راہنمائی فراہم کی جائے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے ، مشکل میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ 

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر534)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Tuesday, May 28, 2024