پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز 995 شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے خدمات حاصل کیں، ترجمان پنجاب پولیس
گذشتہ 03 ماہ میں پولیس خدمت مراکز سے 05 لاکھ 66 ہزار شہریوں نے مختلف پولیس سے متعلقہ خدمات حاصل کیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز 995 شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے خدمات حاصل کیں، 824 شہریوں نے پولیس ویری فیکیشن کروائی،107 شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 44 شہریوں نے کرایہ داری جبکہ 17 شہریوں نے گمشدگی دستاویزات اندراج کروایا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 03 ماہ میں پولیس خدمت مراکز سے 05 لاکھ 66 ہزار شہریوں نے پولیس سے متعلقہ مختلف خدمات حاصل کیں،02 لاکھ سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی،01 لاکھ 59 ہزار شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 40 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری جبکہ 17998 شہریوں نے گمشدگی دستاویزات کے اندراج کروائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مراکز سے شہری 14 سے زائد خدمات باآسانی حاصل کر رہے ہیں جن میں لرنرڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس سمیت دیگرسہولیات شامل ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر532)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, May 27, 2024