آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر بلا تعطل جاری
پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں، تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر عزیر عباس کو بون میرو ٹرانسپلانٹ، بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی پنجاب کے کانسٹیبل رسول بخش کو لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کئے گئے، اٹک پولیس کے اے ایس آئی احتشام کو اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ پولیس کے کانسٹیبل لطف اللہ کو اہلیہ کے بون کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، لاہور پولیس کے غازی محمد عمران گل کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے،۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے، بھرپور تعاون جاری رہے گا، آئی جی پنجاب نے ویلفیئر برانچ کو ہدایت کی کہ پولیس ویلفیئر آمدن سے فورس کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر531)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, May 27, 2024