سابق صوبائی وزیر، رکن اسمبلی اعجاز عالم اگسٹین کی قیادت میں مسیحی رہنماؤں کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،

سابق صوبائی وزیر، رکن اسمبلی اعجاز عالم اگسٹین کی قیادت میں مسیحی رہنماؤں کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،
سرگودھا پولیس نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانحہ ہونے سے بچالیا، مسیحی وفد
سیاسی لیڈرشپ اور مسیحی کمیونٹی پولیس کے ساتھ مل کر بقائے امن کیلئے کردار ادا کرے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں گرجا گھروں،مقدس مذہبی مقامات اور مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سیاسی لیڈرشپ اور مسیحی کمیونٹی پولیس کے ساتھ مل کر بقائے امن کیلئے کردار ادا کرے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سرگودھا پولیس نے آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں بروقت اقدامات سے مشکل ترین حالات کو دانشمندی سے کنٹرول کیاجو لائق تحسین ہیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں مسیحی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق صوبائی وزیر، رکن اسمبلی اعجاز عالم اگسٹین کی قیادت میں مسیحی رہنماؤں کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، مسیحی کمیونٹی کے سرکردہ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انکے دفتر میں ملاقات کی، اراکین اسمبلی طارق گل، شکیلہ آرتھر، وسیم سندھو، بشپ آصف اور سیمسن بھٹی وفد میں شامل تھے۔
مسیحی وفد نے سرگودھا واقعہ میں مسیحی فیملی اور املاک بچانے پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا،مسیحی رہنماؤں نے کہاکہ سرگودھا پولیس نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانحہ ہونے سے بچالیا، مسیحی قائدین نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے صوبائی و ضلعی سطح پر بین المذاہب کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی۔ دوران ملاقات مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ سمیت مختلف امور زیر غور آئے، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان اور قائم مقام اے آئی جی آپریشنز رانا عمر فاروق سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر530)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, May 27, 2024