آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی چینی قونصلیٹ جنرل آفس لاہور آمد،قونصل جنرل ژاؤ شیرن (Zhao Shiren) سے ملاقات،
سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے انتہائی الرٹ ہے، ڈاکٹرعثمان انور
چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے، ڈاکٹرعثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل آفس کا دورہ کیا اورچینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن (Zhao Shiren) سے ملاقات کی، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، سی ٹی او عمارہ اطہر آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھیں۔ دوران ملاقات پنجاب میں چینی باشندوں، انجینئرز، ماہرین، کاروباری وفود کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس چینی ماہرین اور باشندوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،سپیشل پروٹیکشن یونٹ(ایس پی یو) صوبہ بھر میں چینی شہریوں و ماہرین کی سکیورٹی کے لئے انتہائی الرٹ ہے، ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ چینی ماہرین، سرمایہ کاروں اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، چینی باشندوں کی آمدورفت کے روٹس پر پنجاب پولیس اور ہائی ویز پر پی ایچ پی پولیس کی پٹرولنگ مزید سخت کر دی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چین پنجاب پولیس کو انفارمیشن شئیرنگ، جدید ٹریننگ، کیپسٹی بلڈنگ میں بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے، چینی قونصل جنرل نے پنجاب پولیس کی طرف سے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی پر اطمینان کا ظہار کیا،، چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے کہاکہ پنجاب پولیس سی پیک سمیت مختلف منصوبوں پر چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر529)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, May 27, 2024