May 26, 2024
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہائی پروفائل مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کرنے والے ملزمان کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اندھے قتل، اغواء اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کامیابی سے ورک آؤٹ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں سرگودھا ریجن کے کرائم فائٹر افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مجوعی طور پر 72 افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات تقسیم کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************